Buy website traffic cheap

ذوالفقارکھوسہ

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی منظرنامے پر کامیابیاں جاری، ذوالفقارکھوسہ سمیت متعدد ااراکینِ اسمبلی اور سابق وزراء کی پی ٹی آئی میں شمولیت

لاہور(ویب ڈیسک): عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف کی پورے ملک کے سیاسی منظر نامے پر کامیابیاں جاری ہیں ۔ پانامہ فیصلے کے بعد اور ن لیگ کی اداروں سے محاذآرائی کی وجہ سے ملک بھر سے خاص طور پر پنجاب سے سابقہ اراکینِ اسمبلی اور وززاء پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرتے جارہے ہیں۔


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ذوالفقار کھوسہ ، قصور سے سابقہ ممبر پنجاب اسمبلی غلام صابر انصاری، سابقہ ضلع ناظم حاجی مقصود صابر انصاری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ سے سابق ایم پی اے علی اصغر منڈا ، سابق صوبائی وزیربرائے صحت ڈاکٹر تنویر اسلام نے پی ٹی آئی جوائن کرکے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیاہے۔