Buy website traffic cheap

شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کا شہبازشریف کی زیرِ صدارت سیاسی امورپر اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں‌طلب

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس طلب کرلیاجس میں صدارتی انتخابات سمیت دیگرامورپربات ہوگی۔
مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مہتاب عباسی،امیرمقام،قادربلوچ،سعدرفیق،راناتنویر،خرم دستگیر اورایاز صادق بھی شریک ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورہوگا جبکہ صدارتی انتخابات سمیت دیگرامورپربھی بات ہوگی۔