Buy website traffic cheap

ڈیموں

پاکستان میں پانی کا شدید ہوتا بحران، چیف جسٹس پاکستان نے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے پاکستانیوں کو بہت بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کالاباغ ڈیم اور پانی کے متعلق مقدمات کی سماعت کا اگلے ہفتے کا وقت مقرر کردیاہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ پانی ہمارا بقاء کا مسئلہ بن چکاہے۔ پانی کے متعلق مقدمات کو پہلی ترجیح پر سنیں گے۔ بیرسٹر ظفراللہ خان نے عدالت سے درخواست کی ملک پچھلے چالیس سالوں میں کوئی ڈیم نہیں بنا ہے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انہوں نے تیس سال پرانے کیس نکالے ہیں اور تمام پٹیشنز کو حل کیا جائیگااور پانی کے متعلق کیس سپریم کورٹ کی ہر رجسٹری میں سنیں گے اور ساتھ متعلقہ حکام کو عدالت کی معاونت کے لیے طلب کرلیا۔