Buy website traffic cheap

ٹیم

ناقص بیٹنگ ، پاکستانی ٹیم 162 رنز پر ڈھیر

دبئی (ویب‌ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم بھارٹ کیخلاف بہترین کھیل پیش کرنے میں ناکام ہوگئی. تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخرزمان نے کیا تاہم اوپنرز پر اعتماد آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، امام الحق صرف 2 رنز جب کہ فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی تاہم بابر اعظم غلط شارٹ کھیلتے ہوئے بولڈ ہوگئے، وہ 47 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ توقعات کے برخلاف صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی شعیب ملک بھی 43 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔
پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 162 رنز کا ہدف دیدیا ہے.