Buy website traffic cheap

تجارتی خسارہ

پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جولائی اور اگست کے دوران 1.25 فیصد کمی

لاہور(ویب ڈیسک): اگست میں قومی برآمدات میں 22.4 فیصد اضافہ سے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کیلئے پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.25 فیصد تک کم ہو گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی اور اگست 2018 کیلئے ملک کا تجارتی خسارہ 6.17 ارب ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کیلئے تجارتی خسارہ 6.25 ارب ڈالر رہا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کیلئے ملک کے تجارتی خسارہ میں 1.25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں قومی برآمدات میں 5.05 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی اور اگست 2018 کے دوران 3.66 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ اس دوران قومی درآمدات میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا اور درآمدات کی مالیت 9.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح جاری مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔