Buy website traffic cheap

گستاخانہ

پہلی بارانتخابات میں حصہ لینے والی تحریکِ لبیک پاکستان نے پورے ملک سے کتنی نشستیں حاصل کیں، نتائج نے سب کو حیران کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): اگرچہ حالیہ انتخابات میں پاکستانی عوام نے مذہبی جماعتوں کی بڑی تعدادکو مسترد کردیا اور وہ صرف چند حلقوں تک محدود ہوکر رہ گئیں لیکن انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی تحریکِ لبیک پاکستان نے پورے ملک سے تین صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت کر سب کو حیران کردیا ہے ٹی ایل پی نے سندھ سے دو اور پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ جیتی ہے لیکن اگر حاصل کیے ووٹوں کو دیکھاجائے تو ٹی ایل پی کے امیدواروں نے تمام حلقوں میں ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا اور اکثر جگہوں پر تیسرے اور دوسرے نمبر پر آئے۔