Buy website traffic cheap

پیپلز

پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل کرےگی ،حکومت کا ساتھ دینے سے انکار

لاہور(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادانہ سیاسی حکمت عملی کو تشکیل دےگی، پاکستان پیپلز پارٹی ترقی پسند ایجنڈے اور عوامی مسائل پر سیاست کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعت ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی پارٹی کی بی ٹیم ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل کرے گی نہ تو حکومت کا ساتھ دے گی اور نہ ہی (ن) لیگ کے ایجنڈے کا حصہ بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان بنانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور پر ہی عمل کرنا پڑے گا کیونکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت لے جس نے عوامی منشور دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ محرم الحرام کی تعطیلات میں بھی میٹرو بس پر کام جاری رکھنے کا اعلان
پشاور(یواین پی) محرم الحرام کی تعطیلات میں بھی میٹرو بس پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے نویں محرم الحرام کے باعث کنٹسرکشن کمپنیوں نے نوتھیہ روڈ کو عام پبلک ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تینوں کنسٹرکشن کمپنیوں پر خیبر پختونخوا کی جانب سے اعتمادکا اظہار کرنے اور تیزی سے کام جاری رکھنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا ہے میٹرو بس منصوبے پر کام تیزی سے جاری رکھنے کے فیصلے کے پیش نظر تعطیلات میں بھی کام جاری رکھا جائے گا جبکہ ریچ ٹو اور ریچ ون پر تیار ہونے والی پلز پر سڑک کی تعمیر کاکام شروع کردیا ہے نویں اور دسویں محرم الحرام کو بھی میٹرو بس منصوبے پر کام جاری رکھا جائے گا ۔ نویں محرم الحرام کو ترجمان کے مطابق صدر میں جلوس کے پیش نظر عام ٹریفک کو نوتھیہ روڈ پر منتقل کیا جائے گا ۔ اعلیٰ معیار اور بین الاقوامی کوالٹی کے کے مطابق کام تیزی سے جاری ہے اور 27کلو میٹر میٹرو بس پر تیزی سے کام جاری ہے ریچ ون کو د سمبر تک اور ریچ ٹو کو ممکنہ طور پر آئندہ سال کے فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔