Buy website traffic cheap

سپاٹ فکسنگ

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرکو دس سال کی سزاسنادی

لاہور(ویب ڈیسک): پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میںقومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائد کر دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ناصر جمشیدکے خلاف پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈکی5 خلاف ورزیوں پرچارج شیٹ جاری کر دی ہے جن میں ناصرجمشیدپرفکسنگ،کرپشن کی یقین دہانی،پیشکش قبول کرنے ، رضامندی ظاہرکرنا،اکسانااوررپورٹ نہ کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔پی سی بی نے ناصرجمشید کا کیس اینٹی کرپشن ٹریبونل کوبھجوایا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹربیونل نے ناصر جمشید کو 10سال کی پابندی کی سزا سنا دی لیکن کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا لیکن ناصر جمشید ہر طرح کی کرکٹ سے دوررہیں گے۔واضح رہے کہ ناصر جمشید پہلے بھی عدم تعاون پر ایک سال کی سزا بھگت چکے ہیں۔