Buy website traffic cheap

پی ٹی آئی

پی ٹی آئی امیدوارکو پوسٹرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان کی تصاویر لگانا مہنگا پڑگیا، الیکشن کمیشن کی بڑی کاروائی

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چنیوٹ سے امیدوار ناصرچیمہ کو اپنے انتخابی پوسٹرز پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی تصاویر لگانے پر طلب کرلیا اور استفسارکیا کہ کیا دونوں شخصیات آپ کی رشتہ دار ہیں اس پر ناصر چیمہ نے جواب دیا کہ یہ پوسٹر ز انتخابات کے اعلان سے پہلے کے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ جب کے مرضی ہیں کیوں نہ آپ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا جائے ۔ بعدازاں کیس کی سماعت نو مئی تک ملتوی کردی گئی۔