Buy website traffic cheap

ایم کیوایم

پی ٹی آئی اور ایم کیوایم میں قربتیں بڑھنے لگیں، خالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد بنی گالہ روانہ

لاہور(ویب ڈیسک): ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول کی سربراہی میں آج بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرے گااور وفدحکومت سازی میں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم کا وفد عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل بھی ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ ہیں۔متحدہ کے وفد میں عامر خان اور فیصل سبزواری شامل ہیں اور یہ وفد خالد مقبول کی سربراہی میں آج بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرے گا اورانہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائے گا۔ملاقات میںوفد اپنے مطالبات بھی عمران خان کے سامنے رکھے گا۔