Buy website traffic cheap

آفشورکمپنی

پی ٹی آئی لاہور کے اہم ترین رہنماء کی بھی آفشورکمپنی نکل آئی، حقائق چھپانے پر نااہلی کا خطرہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی بھی آفشورکمپنی نکل آئی ہے۔ نجی اخبارکے مطابق یہ کمپنی دوہزارگیا رہ میں ملائشیا میں دس لاکھ ملائشین رنگٹ کے سرمائے سے قائم کی گئی ہے۔ شعیب صدیقی نے نہ تو گزشتہ انتخابات میں اس کمپنی کو اپنے اثاثہ جات میں ظاہر کیا اور نہ ہی اس دفعہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت اس کو ظاہر کیا گیا ہے آفشورکمپنی کو نہ ظاہر کرکے پی ٹی آئی رہنماء پر مستقبل میں نااہلی کی تلوارلٹک گئی ہے۔