Buy website traffic cheap

وزیراعلیٰ پنجاب

پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب کا معمہ حل نہ کرسکی، ڈی جی خان سے ایک نئے ایم پی اے کا نام سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سردار محمد خان لغاری پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ۔ سردارمحمد خان لغاری ڈیرہ غازیخان سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے منتخب ہوئے تھے ،پارٹی قیادت نے انہیں قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھانے دیا۔سردار محمد خان لغاری نے گزشتہ روز رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔سردار محمد خان لغاری معروف پارلیمنٹیرین سردار مقصود خان لغاری کے صاحبزادے ہیں۔ادھر تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج بنی گالہ طلب کر لیا گیا جس میں وزیراعلیٰ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسد عمر ،شاہ محمودقریشی اور جہانگیر ترین کو بھی بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کردی،اجلاس میں وفاقی کابینہ میں وزارتوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔