Buy website traffic cheap

اسدقیصر

پی ٹی آئی کے اسدقیصرمتحدہ اپوزیشن کے امیدوارسید خورشید شاہ کو شکست دیکر قومی اسمبلی کے سپیکرمنتخب ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر آئندہ پانچ سالوں کیلئے قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نئے سپیکر کی کامیابی کا نتیجہ سناتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے 330 اراکین نے حلف لیا تھا اور آج ووٹ بھی 330 کاسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 8 ووٹ مسترد ہوئے ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر 176 ووٹ حاصل کر کے قومی اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل اپوزیشن کے خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کیے۔