Buy website traffic cheap

پی پی پی

پی پی پی کی اہم شخصیت چیف جسٹس پاکستان کے حق میں سامنے آگئی، تمام اقدامات کو درست قراردیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جوبھی کام کر رہے ہیں صحیح کر رہے ہیں ،ہم چیف جسٹس صاحب کے ہرکام کو سراہتے ہیں۔احتساب عدالت میں میڈیاسے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران شاہ کوسپریم کورٹ نے جرمانہ کیا ہے،کیا کہیں گے؟جس پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کون عمران شاہ۔ صحافی نے مزید سوال کیا کہ شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے پرکیا کہیں گے؟سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم بولے وہ سب جیل تھی۔جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ تنقید کی جارہی ہے کہ آپ کے ہسپتال میں شرجیل میمن کوسہولت فراہم کی گئی،ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ کون سہولت فراہم کررہا ہے؟ایسی غلط سہولت ہم فراہم نہیں کرتے،شرجیل میمن سرکارکے نوٹیفکیشن پرہسپتال آئے تھے اور سرکارہی شرجیل میمن کوہسپتال لائی تھی اوروہ ہی واپس لے گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس جوبھی کام کر رہے ہیں صحیح کر رہے ہیں ،ہم چیف جسٹس صاحب کے ہرکام کو سراہتے ہیں۔