Buy website traffic cheap

پینٹ والا

چائے والاکے بعد “پینٹ والا” کی گائیکی کے سوشل میڈیا پر چرچے، معروف گلوکارہ کیساتھ کانسرٹ کے لیے منتخب

لاہور(ویب ڈیسک): سوشل میڈیا کسی کو بھی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے جس کی کئی مثالیں بھی سامنے آ چکی ہیں جبکہ تازہ ترین مثال پاکستان کا وہ بے مثال ’رنگساز‘ ہے جس کی سریلی آواز نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک مقامی رنگساز محمد عارف کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کام کے دوران بھارتی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا گانا ”چنا میریا“ گاتے سنا جا سکتا ہے۔ اس کی آواز اس قدر سریلی تھی کہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر کوئی اسے ایک چانس دینے کا مطالبہ کرنے لگا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک انٹرویو میں محمد عارف نے کہا کہ وہ گزشتہ 12 سال سے اس امید پر گا رہا ہے کہ اسے کبھی تو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم میسر آئے گا اور بالآخر اس کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ مختلف خبر رساں اداروں میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق محمد عارف اور آئمہ بیگ جلد ہی اکٹھے پرفارم کرنے جا رہے ہیں اور دونوں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے محمد عارف کو گاتے ہوئے سنا تو مجھے اس کی آواز سے پیار ہو گیا۔ میرے خیال سے محمد عارف سپر ٹیلنٹڈ ہے اور ہر کسی کو اسے سپورٹ کرنا چاہئے۔ میں نے نبیلہ اور منیب نوازسے کنسرٹ کیلئے محمد عارف کو ’میک اوور‘ دینے کی درخواست دی ہے جو انہوں نے مان لی ہے۔