Buy website traffic cheap

چلڈرن

چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

لاہور (ویب ڈیسک) چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے منصوبے کے لیے بجٹ مختص کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ گیارہ کامیاب بون میر و ٹرانسپلانٹس کی خوشی میں چلڈرن ہسپتال میں خصوصی سیمینار کا انعقاد۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت، سیکریٹری صحت ثاقب ظفر، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور ایم ڈی ہسپتال پروفیسر سلیم سمیت، ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور مریض بچوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بہت سارے پرانے قرض اتارنے ہیں جس وجہ سے بجٹ مخصوص ہو گیا۔ انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے بجٹ دینے اور عوام کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ڈین چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر مسعود صادق نے ،منصوبہ کو مزید آگے بڑھانے کیلئے محکمہ صحت سے تیس کروڑ روپے کے فنڈز کی اپیل کی۔