Buy website traffic cheap

خیبر پختونخوا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارآج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی ،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ رجسٹری میں پینے کے صاف پانی،اعضاکی غیرقانونی پیوندکاری،سانحہ 12 مئی ،دیگرمقدمات کی سماعت ہوگی۔فٹ پاتھ سکول ہٹانے،رفاہی پلاٹوں پر قبضے،سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کیس بھی سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران علی شاہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے،پی ٹی آئی کے عمران علی شاہ شہری تشدد کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی آمد سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مہران ٹاون کے مکینوں نے احتجاج کیااس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس پاکستان کی آمد سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مہران ٹاﺅن کے مکینوں نے احتجاج کیا۔علاقہ مکینوں کا کہناتھا کہ جعلی فائلوں کی آڑ میں ہمیں بے گھر کیا جارہا ہے،مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مہران ٹاون میں خواتین اور بچوں پر تشدد کیا جارہاہے،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ہمیں بے گھر ہونے سے بچائیں۔