Buy website traffic cheap

ڈیم فنڈ ریزنگ مہم

چیف جسٹس پاکستان کوآرآئی سی سے ڈسچارج کردیا گیا، کل سے عدالت جانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کردیا ہے. ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور کل سے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کرینگے. ڈاکٹرامجد خان اور ڈاکٹراظہرکیانی نے جسٹس ثاقب نثارکا طبی معائنہ کیا اور رپورٹس پڑھنے کے بعد انہیں گھرجانے کی اجازت دیدی. یادرہے گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان کو دل کی تکلیف ہونے پر آرآئی سی منتقل کیا گیا تھاجہاں انجیوپلاسٹی کے بعد ان کے دل کی بند شریان کھولی گئی.