Buy website traffic cheap

چین

چین: کار سوار نے پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی،11افراد ہلاک

لاہور(ویب ڈیسک): جنوبی چین میں ایک کار سوار نے پرہجوم چوک میں پیدل چلنے والوں پر اپنی کار چڑھا کر کم از کم11 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی حکومتی ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیور منشیات فروش ہے اور اس نے گاڑی سے راہگیروں کو نشانہ بنا کر سوسائٹی سے اپنی سابقہ سزاؤں کا انتقام لینے کی کوشش کی ہے۔ اس واقعے میں دیگر چوالیس افراد زخمی ہیں جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے بعد ازاں لوگوں پر چاقو اور کدال سے وار بھی کیے۔ یہ واقعہ جنوبی چینی صوبے ہونان کے شہر ہینگ یانگ کے علاقے مِشوئی میں ہوا۔