Buy website traffic cheap

امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی طلباء کو محسن قرار دے دیا

شنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو امریکی بچوںکو بچاتے ہوئے خود پانی میں ڈوب جانے والے دو سعوی طلباءکے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور سعودی طلباءکو محسن قرار دے دیا ہے امریکی صدرنے کہا کہ اپنی جان پر کھیل کر امریکی لڑکوں کو بچانے والے طلباءہمارے محسن ہیں ۔امریکی صدر کی طرف سے دو امریکی لڑکوں کو ڈوبنے بچاتے ہوئے خود دریا کی لہروں کی نذر ہونے والے سعودی طلباءطلباءذیب بن مانع الیامی اور جاسر بن دھام الیامی کے اہل خانہ کو برقی پیغامات میں تعزیت کی ہے۔ برقی تعزیتی پیغامات میں دونوں خاندانوں سے کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو دونوں نوجوانوں کی المناک موت پر گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ریاست ماسی چیوسٹس میں دریا میں ڈوبتے دو بچوں کو بچا کر امریکی قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ امریکی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ان سعودی طلباء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی ریاست ماسی چیوسٹس میں ایک دریا میں نہاتے ہوئے دو امریکی لڑکے ڈوبنے لگے تو وہاں پرموجود دو سعودی طلباء نے اپنی جانوں پر کھیل کر امریکی لڑکوں کو بچا لیا مگر وہ خود دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے تھے۔