Buy website traffic cheap

ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسرے ممالک کیخلاف تجارتی محاذکھولنا بھاری پڑگیا، چین کے اہم فیصلے نے امریکیوں کی چیخیں نکلوادیں

لاہور(ویب ڈیسک): چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث چین اب دیگر ممالک سے سویابین درآمد کرنے لگا ہے جن میں جنوبی امریکہ اور بحر اسود کے ممالک شامل ہیں۔
امریکہ کے درآمد ی سویا بین کا60 فیصد چین میں فروخت کیا جاتا ہے۔ چین امریکہ تجارتی جنگ کے شروع ہونے کے بعد چینی حکومت نے امریکی سویابین پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا تو چینی منڈی میں امریکی سویابین کی قیمت بہت بڑھ گئی اور اس کی مسابقتی قوت کافی حد تک کمزور ہو گئی۔گزشتہ چند مہینوں میں چین نے امریکہ کو چھوڑ کر برازیل، ارجنٹائن، یوراگوئے اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں سویابین خریدا۔ ان کے علاوہ روس ، یوکرائن سمیت دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں سویابین کی بھرپور کاشت کی جاتی ہے۔دوسری جانب چینی ماہرین کا خیال ہے کہ ان ممالک سے سویابین کی فراہمی، چینی منڈی کی ضرورت سے کافی زیادہ ثابت ہوگی اس لیے امریکی سویابین پر انحصار نہیں رہے گا۔