Buy website traffic cheap

ثاقب نثار

ڈوچہ ڈیم تعمیر کیس: چیف جسٹس پاکستان ڈیم کی مخالفت کرنیوالوں پر برہم ، آخری وارننگ دے ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایک سیاستدان نے کہاسپریم کورٹ کوسیاسی پارٹی بنالینی چاہئے،مخالفت کرنے والے کسی اورکے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اوریہ وہ ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں ڈیم نہ بنے،چیف جسٹس پاکستان کا کہناتھا کہ جو عدالت کو بدنام کریں گے انھیں ایسے نہیں جانے دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈھڈوچا ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ڈیم کی تعمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بےشک کوئی کتنابڑاسیاستدان یا اپوزیشن لیڈرہی کیوں نہ ہو،ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورانہیں ہونے دیں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ڈیم بنارہے ہیں،حکومت پنجاب ٹائم فریم دے کب تک ڈیم بنا لیں گے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم دیں ،ڈیم کے مخالفین کو آخری وارننگ دے رہے ہیں ۔