Buy website traffic cheap

کراچی

کراچی میں برقع پوش خاتون بچی کو ماں سے چھین کر فرار

لاہور(ویب ڈیسک): کراچی میں نیپئیر تھانے کے سامنے سے 8ماہ کی بچی کو اغوا کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیپیئر تھانہ کے قریب نامعلوم برقع پوش خاتون شیر خوار بچی فائزہ اسماعیل کو اس کی ماں کے ہاتھ سے چھین کر فرار ہوگئی،اغوا کار عورت بلڈنگ کی تیسری منزل سے والدہ کے ہاتھ سے بچی چھین کر فرار ہوئی۔اغوا ہونے والی فائزہ کے والد نے بتایا کہ تیسری منزل پر فلیٹ کے دروازے پر میری بیوی بیٹی کو گود میں لے کرکھڑی تھی کہ ایک عورت آئی اور سلام کرنے کے بعد بیٹی کو چھین کر فرار ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ میری بیوی نے شور بھی مچایا مگر فوری طور پر مدد کے لیے کوئی نہیں آیا،بچی کے والد نے پولیس کو درخواست جمع کروادی لیکن پولیس نے تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی۔