Buy website traffic cheap

ڈرونز

کراچی : پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرونز کے ذریعے پیزا ڈیلیوری شروع ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): پیزا بنانے والی ایک کمپنی نے پاکستان میں ڈرونز کے ذریعے پیزا ڈیلیوری شروع کردی۔ پچھلے کئی ہفتوں سے اپنے سوشل میڈیا پیج پر یہ کمپنی پیزا ڈیلیوری کا نیا طریقہ پیش کرتا رہا اور ساتھ ہی اس کمپنی نے ایک چھوٹا سا مقابلہ رکھا جسے جیتنے والا شخص وہ پہلا شخص تھا جسے ڈرونز کے ذریعے پیزا بھیجا گیا۔ کمپنی کے مطابق مقابلے کے فاتح شخص کو ڈرون کے ذریعے پیزا بھیج کر باقاعدہ اس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے اور ڈیلیوری کا یہ نظام پاکستان کے منتخب شہروں کی منتخب برانچوں میں دستیاب ہے۔