Buy website traffic cheap

سابق وائس چانسلر

کرپشن کیس: احتساب عدالت نے سابق وائس چانسلرمجاہد کامران کے عدالتی ریمانڈ میں 20 نومبرتک توسیع کردی

لاہور(ویب ڈیسک): احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ پنجاب کے سابق وائس چانسلرمجاہد کامران کے عدالتی ریمانڈ میں 20 نومبرتک توسیع کردی ہے. احتساب عدالت لاہورمیں مجاہد کامران اوردیگرملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی. سابق وائس چانسلرکےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب ان کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیارکررہی ہے باقی ملزمان کے وکیلوں کو کئی بارملنے دیا جاتاہے کہ جبکہ مجھے صرف ایک باراپنے مؤکل سے ملنے کی اجازت ملتی ہے. جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب قوانین کو بدلنے کی ضرورت ہے اورآپ اپنی شکایت تحریری طورپر جمع کروائیں. بعدازاں دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریمانڈ میں 20 نومبرتک توسیع کردی.