Buy website traffic cheap

ٹرائی اینگولر

کرکٹ ورلڈکپ 2019: معروف سابق کرکٹرزنے قومی ٹیم کو عالمی کپ کے لیے فیورٹ قراردیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ دو ہزار انیس کا ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سابق قومی کرکٹرز نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔سابق فاسٹ بالر وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان دیگر ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہو گا۔ انگلینڈ میں گرین شرٹس کا ریکارڈ بھی اچھا ہے جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کیلئے بہت اچھا وقت ہے کہ وہ آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے خود کو تیار کرے۔ کسی بھی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دینا قبل از وقت بات ضرور ہے تاہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انگلش کپتان اوئن مورگن نے بھی پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سرفراز الیون کے پاس نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور بلا شبہ یہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ، بھارت اور انگلینڈ ٹائٹل کیلئے مضبوط امیدوار ہوں گے۔ ورلڈ کپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیو الورتھی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کرانے کا اصل مقصد با صلاحیت کھلاڑی پیدا کرنا ہے۔ چاہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ سے ایسا تاثر چھوڑیں کہ مزید لوگ اس کھیل کی جانب راغب ہوں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ آئندہ سال تیس مئی کو انگلینڈ میں شروع ہو گا اور فائنل چودہ جولائی کو لارڈز پر رکھا گیا ہے۔