Buy website traffic cheap

ہاکی

کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان بھی آبادہونے لگے، چھ ملکی اوپن سیریزکے لیے پاکستانی پرجوش

لاہور(ویب ڈیسک): پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و ڈومیسٹک نوید عالم نے کہا کہ ایف آئی ایچ نے چھ ملکی اوپن ہاکی سیریز ٹورنامنٹ پنڈی سیلاہور منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے ،کوالیفائنگ راؤنڈ 22 ستمبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا،عمان، سری لنکا، قازقستان، بنگلا دیش، افغانستان اور قطر کی ٹیمیں ستمبر میں پاکستان کی مہمان بنیں گی،ایشین ہاکی فیڈریشن کی معاونت سے ہونیوالے ایو نٹ کی تیاریاں جاری ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید عالم نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کی بھرپور میزبانی کریں گے ایونٹ ہر لحاظ سے یادگار ہوگا۔