Buy website traffic cheap


کویت : تارکین وطن کے والدین کے ویزے کے لئے 60سال عمر کی شرط ختم

لاہور(ویب ڈیسک): کویت میں مقیم تارکین کے والدین کے وزٹ ویزے کے لئے 60سال عمر کی پابندی ختم کردی۔کویتی محکمہ اقامہ کے سربراہ جنرل عبد اللہ الہاجری کے مطابق تارکین وطن کے والدین کو وزٹ ویزا جاری کرنے کے لئے ضروری تھا کہ والد یا والدہ کی عمر60سال یا اس سے زائد ہو، وزارت نے کہا کہ اب یہ شرط ختم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کویت میں مفت میڈیکل خدمات ختم کرنے کے بعد یہ شرط برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں رہی۔