Buy website traffic cheap

سینیٹ الیکشن

کیا نوازشریف بھی چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی شہبازشریف کو ووٹ نہ دے، انکشافات سے بھرپوررپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک): نجی ٹی وی چینل نے دعوٰی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، نوازشریف جارحانہ سیاست جبکہ شہبازشریف مفاہمت مندانہ سیاست چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے شہبازشریف کو ووٹ نہ دینے کے فیصلے میں کسی حد تک نواز شریف کی مرضی بھی شامل ہے، نوازشریف قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب میں خواجہ سعد رفیق کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی ہدایت بھی تسلیم نہیں کی جبکہ نواز شریف کو شکوہ ہے کہ شہباز شریف پارٹی متحد رکھنے میں نا کام ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان تلخی اتنی بڑھ چکی ہے کہ شہباز شریف ملاقات سے بھی کترا رہے ہیں، نوازشریف کو تین ہفتوں سے یقین دلایا جا رہا ہے کہ آنے والے کل میں ضمانت ہو جائے گی۔ شہباز شریف گزشتہ روز احتساب عدالت سے بھی بھائی کو ملے بغیر جانے لگے تھے، احتساب عدالت میں موجود صحافیوں کے استفسار کے بعد شہبازشریف نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ گزشتہ ہفتے جیل میں ہونے والی ملاقات میں بھی تلخی کا عنصر غالب رہا تھا۔