Buy website traffic cheap


کینیڈا کا وہ خوش قسمت پناہ گزین نوجوان جوبیٹھے بٹھائے لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا، حیرت انگیز کہانی

لاہور(ویب ڈیسک): کینیڈا میں ایک امیگرینٹ صرف پانچ ماہ میں دو بار لاٹری جیتنے کے بعد لاکھوں کا مالک بن گیا ہے۔مل ہگ مل ہگ جن کی عمر 28 سال ہے نے دو الگ الگ لاٹری کے ٹکٹ خریدے جس میں انھوں نے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینڈین ڈالر جیتے۔افریقہ سے تعلق رکھنے والے میل ہگ میل ہگ اب ونیپیگ میں رہتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس پیسے کو واپس سکول جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ایک پریس ریلیز کے مطابق انھوں نے ویسٹرن کینیڈا لاٹری کوآپریشن کو بتایا میں جوان ہوں، آپ ہمیشہ سوچتے ہیں کہ کیسے بڑا ہونا ہے۔انھوں نے پہلی بار اپریل میں لاٹری جیتی جس میں انھیں 15 لاکھ کینیڈین ڈالر ملے۔ اس پیسے سے انھوں نے اپنی جوان فیملی کو ایک فلیٹ سے مکان میں منتقل کیا۔ان کا کہنا ہے کہ سب کچھ نیا ہے، ہمارے پاس چمن ہے، اچھا سکول ہے، ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔لیکن ان کی قسمت اگست میں دوبارہ چمکی جب انھوں نے 20 کینیڈین ڈالر سے خریدا سکریچ این ون لاٹری ٹکٹ سے 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کا جیک پاٹ جیتا۔مل ہگ مل ہگ کا کہنا ہے کہ وہ ان پیسوں سے اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، ممکنہ طور پر پیٹرول سٹیشن یا کار واش سٹیشن۔ پھر وہ سکول جانا چاہتے ہیں۔میرا بنیادی مقصد سکول جانا ہے، میں اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتا ہوں اور بول چال۔ میں کچھ ہنر سیکھنا چاہتا ہوں جیسے کہ لکڑی کا کام۔