Buy website traffic cheap

KPK

کے پی کے گورنر ہاﺅس بھی عوام کیلئے کھل گیا

پشاور:خیبر پختونخواہ کے عوام کیلئے بھی خوشخبری ،سندھ پنجاب مری اور اب کے پی کے کا گورنر ہاﺅس بھی عوام کے لئے کھو ل دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج گورنر ہاو¿س خیبرپختونخوا کو عوام کی سیر و تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے۔گورنر ہاو¿س خیبرپختونخوا میں آج کالج کی طالبات نے سیر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے طالبات کو گورنر ہاو¿س میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ گورنر ہاو¿س کی سیر کر رہی ہیں اور خوشی ہے کہ حکومتی مقامات عوام کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں گورنر ہاو¿س پشاور میں طالبات کو آنے کی اجازت دی گئی اور آئندہ اتوار سے یہ باقاعدہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔