Buy website traffic cheap

ڈالر

گردشی قرضہ معیشت ، قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ

ایک کھرب کا گردشی قرضہ معیشت ، قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے ،ماہرین
گردشی قرضے کی تمام وجوہات سامنے آگئیں تو قوم کو حیرت کا جھٹکا لگے گا
اسلام آباد////معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو سابقہ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے جن مسائل کا سامنا ہے اس میں ایک کھرب روپے سے زیادہ کا گردشی قرضہ بھی شامل ہے جوملکی معیشت، توانائی کے شعبہ اور قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہے۔گردشی قرضہ کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا دعویٰ کرنے والوں کی منفی سیاست کو عوام نے دفن کر دیا ہے۔ گردشی قرضہ سنبھلتی ہوئی معیشت اور عالمی ساکھ کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے جس سے فوری نمٹنے ہونے کی ضرورت ہے۔ سابقہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی گردشی قرضہ ختم کرنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ یہ مسئلہ اب دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا مگر اب یہ ایک کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اگر گردشی قرضے کی تمام وجوہات جن میں خفیہ امور بھی شامل ہیں سامنے آ گئیں تو قوم کو حیرت کا جھٹکا لگے گا۔