Buy website traffic cheap

یورپی یونین

یورپی یونین کے سفیر نے عمران خان سے ملاقات کے دوران ایسی پیشکش کردی کہ سبھی حیران رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان میں یورپی یونین کےسفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جین فرانکوئز کاؤٹن کی عمران خان سے ملاقات بنی گالا میں ہوئی ،ملاقات میں سفیر یورپی یونین کا کہنا تھا کہ یورپی یونین فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ’ایف اے ٹی ایف‘ کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ہے۔ ملاقات میں جین فرانکوئز کاؤٹن کا کہنا تھا کہ یورپی یونین تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور سیکورٹی، معیشت، جی پی ایس، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ پاکستان میں ترقی و استحکام کی خواہاں ہے۔یورپی یونین کے سفیرنے بتایا کہ رکن ممالک سے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بھی نومنتخب حکومت کی معاونت کریں گے۔عمران خان نے یورپی یونین کی سفیر کی پاکستان میں ترقی و استحکام کی خواہش کا خیر مقدم کیاتاہم ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔