Buy website traffic cheap

کرتارپورراہداری

12 دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، آرمی چیف نے سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے، تمام دہشتگرد مسلح‌ افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں‌ ملوث تھے. پاراچنار میں حملہ کرنے والے دہشتگرد بھی ان میں شامل ہیں. سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عاشق خان ،رشید، معراج، محمدرسول ، جنت کریم ،ابوبکر ،حیدرخان ،انور خان ،غلام الدین ،حبیب اورعبدالغفور شامل ہیں. آرمی چیف کی جانب سے ایک شخص کیخلاف عدم ثبوت کی بنا پر اس کی بریت کی بھی توثیق کی گئی ہے. بری ہونے والے شخص کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہے.