Buy website traffic cheap


دریائے ستلج میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): ملہو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی، حادثے میں 20 افراد ڈوب گئے جن میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈوب جانیوالے دیگر افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈوبنے والے افراد مسافرتھے یا دریا میں سیروتفریح کررہے تھے اور ان کا تعلق کس شہر سے تھا. وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوکاڑہ میں مہلو شیخاں کے مقام پر دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے. وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی. وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔ امدادی سرگرمیو ں کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں. وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔