Buy website traffic cheap

پاکستانی فلمیں

رواں سال کتنی پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں اورکتنے کروڑروپے کمائے، تفصیلی رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے سال 2018ء بزنس اور معیار کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس سال تمام پاکستانی فلمیں بہت کامیاب رہیں. پاکستانی فلموں نے صرف 150 اسکرینز سے 250 کروڑ روپوں سے زیادہ کا ریکارڈ بزنس کیا۔’جوانی پھر نہیں آنی2 ‘سال کی ہی نہیں تاریخ کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی، اس فلم نے پہلی بار 50 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا اور دنیا بھر میں 65 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔اس سال علی ظفر نے فلم ’طیفا اِن ٹربل ‘سے اپنی پہلی پاکستانی فلم ریلیز کی،فلم نے اپنے گانوں اور ایکشن سے بغیر عید اور چھٹیوں کی مدد کے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے۔پاکستان کی سب سے بڑ ی اور کامیاب اینی میٹڈ فلم ‘ڈونکی کنگ ‘نے نہ صرف باکس آفس پر ریکارڈ بنائے بلکہ مارکیٹنگ،نیوز اور یوٹیوب پر بھی اپنا راج قائم کیا۔

شاہ رخ خان کی فلم کیخلاف کانگریس بھی میدان میں آگئی
ممبئی (ویب ڈیسک) شاہ رخ‌ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کیخلاف سکھ برادری کے بعد کانگریس بھی میدان میں آگئی ہے. تفصیلات کے مطابق کانگریس کے لیڈر کا کہنا تھا کہ ٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کا غلط طریقے سے استعمال ہوا ہے اس کے خلاف انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں لہٰذا انہوں نے پولیس سے فلم میکرز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سکھوں نے بھی فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کار آنند لال رائے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ کنگ خان نے ٹریلر اورپوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں.