Buy website traffic cheap


25 منزلہ سونے سے بنا ہوا ہوٹل، ہر چیز کا رنگ سنہری

ہنوئی: (ماینٹرنگ ڈیسک) ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے، اس پر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا استعمال ہوا ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے سونے کا ذکر صرف زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی پہنچ گیا ہے، ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی الیکٹرانک سیڑھیوں پر 24 قیراط کے سونے کی پلیٹ چڑھائی گئی ہیں جبکہ 5 ہزار سکوائر میٹر پر سنہری ٹائلز لگی ہوئی ہیں۔


عمارت کی 25 منزلوں کے اندرونی حصوں پر بھی سنہری اشیا سے سجاوٹ کی گئی ہے۔ اس ہوٹل میں موجود ہر چیز سنہری رنگ میں چمک رہی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔