بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> 26 ویں آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سےمنظور
ترمیمی بل

26 ویں آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سےمنظور

لاہور(ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، 278 ارکان نے ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ کسی ارکان نے بل کی مخالف نہیں کی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کا بل رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایوان میں پیش کیا، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیمی بل حکومت و اپوزیشن کے اتفاق رائے سے منظور کیا جا رہا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے بڑھ کر 24 ہو جائیں گی۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا فاٹا کے لوگ بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں، فاٹا کےعوام کی آواز اب ہر جگہ سنی جائے گی، پوری قوم فاٹا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، فاٹا کو 10 سال کیلئے ہر صوبہ این ایف سی ایوارڈ سے 3 فیصد دے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا فاٹا میں دہشتگردی سے بہت تباہی ہوئی، ڈویلپمنٹ فنڈز سے اس تباہی کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا، ہماری زندگی میں پاکستان کیساتھ بہت برا حادثہ ہوا، مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے علیحدہ ہوا، پاکستان کے دشمن احساس محرومی کو منفی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں، فاٹا سے متعلق بل پر تمام جماعتوں پر اعتماد کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*