Buy website traffic cheap

27 February, PAF, IAF, Abhi Nandan, Mig 21, India, Surprise

” 27 فروری پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کا روشن باب ہے “

لاہور(ویب ڈیسک): ترجمان پاکستان ایئرفورس کا کہنا ہے کہ 27 فروری پاک فضائیہ اور پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے.

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا، اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔ واضح رہے کہ 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے بھارتی طیارہ گرایا تھا جبکہ پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پی اے ایف کا کہنا تھا کہ اس دن کوشایانِ شان طریقے سےمنانے کیلئے سی ویو کراچی میں شاندار ائیر شو منعقد ہو رہا ہے، ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر اور ایف 16 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہوگرمانے والے کرتب دکھانے آرہی ہے، فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے ایک پرومو جاری کر دیا۔