بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> دوسرا ٹی 20: سری لنکا نے پاکستان کو 183 رنز کا ہدف دیدیا

دوسرا ٹی 20: سری لنکا نے پاکستان کو 183 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) دوسرا ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف دیدیا –

تفصیلات کے مطابق : قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، گناتھیلاکا اور فرینڈو پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 16 رنز کا آغاز فراہم کیا، گناتھیلاکا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد فریننڈو بھی 8 رنز پر چلتے بنے۔ 41 کے مجموعے پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ جانے کے بعد راجاپکاسا اور جایا سوریا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور بورڈ کو 135 تک پہنچایا، دونوں کھلاڑیوں سے وکٹ کے چاروں جانب عمدہ اسٹروکس کھیل کر رنز میں برق رفتاری سے اضافہ کیا،راجا پکاسا نے 48 گیندوں پر 77 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، وہ شاداب خان کی گیند پر چھکالگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے خطرناک بیٹسمین کے آؤٹ ہوتے ہی قومی بولرز کے اوسان بحال ہوئے اور انہوں نے نپی تلی بولنگ کرکے رنز کی رفتار کو بریک لگا دی جس سے لنکن بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھ گیا، اسی پریشیر کی صورتحال میں بیٹسمین گھبرا گئے اوریکے بعد دیگر وکٹیں گرنے لگیں۔ ٹاس کے موقع پر سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیت کر ٹیم پرُاعتماد ہے اور سیریز جیتنے کے لیے پُرعزم ہے، گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، پوری کوشش کریں گے غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے ہدف حاصل کریں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں غیر متوقع شکست کھانے والے گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لالے پڑگئے ہیں اور آج انہیں بقا کی جنگ لڑنی ہے جب کہ سری لنکن ٹیم نے نظریں ٹرافی پر جما لی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*