بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> دوسرے ٹی 20 میں بھی پاکستان کو شکست ؛ سیریز سری لنکا کے نام

دوسرے ٹی 20 میں بھی پاکستان کو شکست ؛ سیریز سری لنکا کے نام

لاہور(ویب ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق : سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 147 پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے 77 اور شیہان جے سوریا نے 34 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سری لنکا کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر اور محمد حسنین مہنگے ترین بولر ثابت ہونے جنہوں نے 4 اوورز میں بالترتیب 40 اور 39 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

پاکستان کی اننگز
سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہااور ابتداء میں ہی فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد بابر اعظم بھی 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، احمد شہزاد 13 رنز اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ 52 کے مجوعی اسکور پر پاکستان کی 5 ویں وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو 26 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد عماد وسیم اور آصف علی نے کچھ مزاحمت کی تاہم 127 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم 29 گیندوں پر 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ دوسر میچ کیلئے گرین شرٹس کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے فخر زمان اور وہاب ریاض کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے 64 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد آئی لینڈرز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن کھلاڑی دوسرے ٹی20 میچ کے دوران سری لنکن وزیرکھیل کے والد کے انتقال پر سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے جبکہ پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*