Buy website traffic cheap


ورلڈ کپ ،نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ کا فیصلہ منظرعام پر آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق :‌ مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی ممکن نہ ہوپایا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر آ گیا۔دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہیں۔ اس سے قبل برطانوی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی تھی جو پوری ہوئی۔دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے عالمی کپ میں اب تک تین میچ کھیلے اورتینوں میچوں میں کیویز کو فتح نصیب ہوئی جبکہ بھارتی ٹیم نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں ہی جیت سے ہمکنار ہوئی۔