Buy website traffic cheap

نقیب اللہ قتل کیس

444پاکستانیوں کے مبینہ انکاؤنٹر میں ملوث معروف پولیس آفیسر ضمانت پر رہا

لاہور(ویب ڈیسک): کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر اور انکاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوار کی ضمانت کی درخواست منظورکرتے ہوئے دس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے راؤ انور کی درخواست پر فیصلہ پانچ جولائی کو محفوظ کیا تھا۔ سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث ہیں ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ چارسوچوالیس پاکستانیوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگرراؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس کے علاوہ کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو ان کو ضمانت فراہم کی جائے۔