Buy website traffic cheap


پشاورسمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور(ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کے پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا، یہ زلزلے پشاور، لوئر دیر سمیت دیگر علاقوں میں آئے، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی،مالا کنڈ ڈویژن کے علاقوں چترال، اپر دیر، لوئر دیر، سوات اور ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا، جس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی خیبر پختونخوا کی مالا کنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس وقت سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز کالام سے 50 کلو میٹر شمال مشرق کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کر دیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل آزاد کشمیر کے ضلع میر پور میں زلزلے کے باعث 37 کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں، زلزلے کے باعث انفراسٹرکچر سمیت متعدد مکانات منہدم ہو گئے تھے، زلزلے کے بعد متعدد بار آفشر شاکس محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ میرپور شہر اور جاتلاں کے علاقے میں زیادہ نقصان ہوا تھا، منگلا ڈیم متاثر نہیں ہوا، زلزلے کی شدت 5.8 تھی، زلزلے سے زیادہ میرپور شہر اور جاتلاں کا علاقہ متاثر ہوا جبکہ جہلم بھی جزوی طور پر متاثر ہوا۔