Buy website traffic cheap


5 روز تک چلنے والی نئی طرح کی فون بیٹری

لاہور(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے ایک بار چارج ہونے پر 5 روز تک چلنے والی نئی طرح کی فون بیٹری کے کامیاب تجربات کئے ہیں جسے ‘‘لیتھیئم سلفر بیٹری’’ کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی ماہر ماہ دوخت شیبانی اور ان کے ساتھیوں نے لیتھیئم آئن بیٹریوں سے پانچ گنا زیادہ بہتر بیٹری تیار کی ہے جسے اب تک دنیا کی سب سے بہترین بیٹری کہا جاسکتا ہے، اگرچہ بیٹری کی جسامت بڑی ہے لیکن اسے مختصر کرکے موبائل بیٹریوں تک لایا جاسکتا ہے لیکن تمام خوبیوں کے باوجود لیتھیئم سلفر بیٹریوں میں ایک خرابی یہ ہے کہ سلفر برقیرے جارچنگ کے دوران سکڑتے اور پھیلتے ہیں، اس عمل سے بڑے برقیرے ٹوٹ جاتے ہیں اور بیٹری بے فائدہ ہوجاتی ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کیلئے دوسرے مرحلے میں ماہرین نے بیٹری کے اندر اتنی جگہ رکھی جہاں سلفر کے ذرات پھیل اور سکڑ سکیں۔ اگر اس مسٔلہ پر قابو پالیا جائے تو توقع ہے کہ بہت جلد کاروں سے لے کر سمارٹ فون تک میں سلفرلیتھیئم بیٹریوں کا راج ہو گا۔