Buy website traffic cheap


غیر معیاری کاسمیٹکس کیخلاف جلد آپریشن کیا جائیگا

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ملک بھر میں فروخت کی جانیوالی غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کے خلاف بہت جلد آپریشن کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق : فاسٹ نیشنل یونیورسٹی اسلا آباد میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مرکری کی مقررہ حد سے زیادہ استعمال کرنے والی کمپنیوں کے خلاف آپریشن سے ملک بھر میں فروخت ہونے والی غیر معیاری مصنوعات میں واضح کمی لائی جا سکے گی، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے عالمی تحریک کے سلسلے میں منعقد کے گئے سیمینار میں وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، اسسٹنٹ کمشنر اسلام آبادمہرین بلوچ، فاسٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر وسیم اکرام، اسسٹنٹ پروفیسر عثمان چوہدری، نامور اداکار و ہدایتکار عثمان مختار اور ماہر ماحولیات مریم شبیر نے خصوصی شرکت کیا،وفاقی وزیر مملکت نے اس موقع پر فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے لان میں پودا بھی لگایا ۔

مزید سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہم کسی واقعے کے وقوع پذیر ہو جانے کے بعد ردعمل دینے والی قوم بن چکے ہیں،ہمیں اس رویے کو بدلنا ہے، ہم نے 90 کی دہائی میں بچوں کے خلاف جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی معائدے پر دستخط کیے لیکن اب بھی آپ اگر گوگل پر سرچ کریں تو ہم اس حوالے سے ہونے والے جرائم میں ہمارا نمبر سر فہرست ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تباہی کا سبب بننے والی گرین ہاوسز گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا کردار بہت کم ہے لیکن ان تبدیلیوں سے متاثر ہونے والوں میں ہمارا نمبر سر فہرست ہے،اس ضمن میں ان کی وزارت وزیراعظم کو ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے درخواست کرنے جا رہی ہے تاکہ ملک بھر میں مساوی کاوشوں کو یقینی بنایا جا سکے۔نوجوان نسل کے مثبت کردار کا ذکر کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل تک ایٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی کے فقدان کا بھی شور سنائی دیتا تھا لیکن ہماری نوجوان نسل نے اس تحریک میں اپنا بھرپورکردار ادا کرتے ہوئے ان تمام خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے جو ہمارے لیے بحیثیت ایک قوم کے نہایت حوصلہ مند امر ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حکومتی عزام کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی وحدت کے ذریعے ان مسائل پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر نامور اداکار عثمان مختار نے نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد اپنی زات سے وابستہ ذمہ داریوں کا ادراک کر لے تو ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے، اس موقع پر ماحولیاتی ماہر مریم شبیر نے بھی اظہار خیال کیا۔ فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے کیمس ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم اکرام نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اہم سماجی مسائل کے حالے سے یونیورسٹی کے مثبت کردار کی یقین دہانی بھی کروائی۔