قنطاس ائر کے 6 ہزار ملازمین فارغ

سڈنی ( ماینٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی سب سے بڑی ایئر لائن قنطاس ائر نے کورونا وائرس کے باعث درپیش مالی مشکلات کی وجہ سے 6 ہزار ملازمین فارغ اور 100 طیارے 1 سال کے لیے گراﺅنڈ کرنے کا اعلان کردیا۔

اس کا مقصد اخراجات میں 10 ارب امریکی ڈالر کی کمی کرنا ہے۔

جس کی وجہ سے ائرلائن کو کسی بڑے بحران سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک منصوبہ وضح کیا گیا ہے جس کے تحت 6 ملازمین کو فارغ اور 100 طیارے ایک سال تک گراﺅنڈ رکھے جائیںگے۔

اس کے علاوہ کمپنی کے باقی 23 ہزار ملازمین میں سے نصف سے زائد کو کئی مہینوں تک چھٹیوں پر رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث قنطاس ایئر اپنی تقریباً تمام بین الاقوامی پروازیں کم از کم اکتوبر تک منسوخ اور ملکی فلائٹس میں کمی پر مجبور ہے
تاہم ملک میں وبا کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے اندرون ملک آپریشنز میں آہستہ آہستہ اضافہ کیا جائے گا۔