دیرلوئر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

دیر لوئرمیں جنگل کے تنازعہ پر نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ڈی پی او دیر لوئر کے مطابق نواحی گائوں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔