Buy website traffic cheap

واجبات

684 ارب کے واجبات، وزارت پانی وبجلی کیلئے سردرد بن گئے

لاہور (ویب ڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے سرکاری و نیم سرکاری نادہندگان سے 684 ارب کے واجبات وصول کرنے ہیں، جو کہ وزارت کیلئے ایک بڑا امتحان ثابت ہورہا ہے. تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے چاروں صوبائی حکومتوں سمیت دیگر سرکاری اداروں سے مجموعی طور ہر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ایک کھرب 61 ارب 52 کروڑ 90 لاکھ روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں جب کہ غیرسرکاری نادہندگان صارفین سے 95 ارب 59 کروڑ 40 لاکھ روپے کے وصول کرنے ہیں، تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ان نادہندگان سے رقم وصول کرنا ہے جن کے بجلی کے کنکشن تو منقطع کر دیے مگر واجبات وصول نہ کیے جاسکے اور ان واجبات کی مجموعی رقم 4 کھرب 27 ارب 58 کروڑ، روپے بنتی ہے.