حدیقہ کیانی کی سورة رحمن کے بعد حمد بھی مداحوں کوبھاگئی

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت آواز میں حمد ’دے ہنر کی بھیک‘ دلکش انداز سے پڑھ کرسوشل میڈیا صارفینکے دل جیت لئے ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’دے ہنر بھیک‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں آپ سب کی بہت شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھے سورةرحمن کی تلاوت کرنے کی اجازت دی اور مجھے خوب سراہا۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں اِس ہفتے جو ’حمد‘ آپ کے ساتھ شیئر کرنے جارہی ہوں وہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔‘گلوکارہ نے لکھا کہ ’میں دُعا کرتی ہوں کہ اِس خوبصورت حمد سے آپ کو اﷲتعالیٰ کی قربت حاصل کرنے میں مدد ملے۔5 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل اس حمد کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔